اننت ناگ اسلام آباد میں سبزیوں اور میوہ جات کو پُر اسرار بیماری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اننت ناگ اسلام آباد میں سبزیوں اور میوہ جات کو پُر اسرار بیماری

زمیندار پریشان ، محکمہ ایگریکلچر کے متعلقہ افسران سے اقدامات اُٹھانے کی اپیل

سرینگر/27جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آبا د میں گذشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں میوہ اور سبزیوں کو کافی نامعلوم بیماری نے جکڑ لیا ہے جس کے نتیجے میں ضلع بھرمیں سبزی کو90فیصدی نقصان پہنچا ہے جبکہ میوہ بھی خراب ہورہا ہے اس صورتحال پر زمینداروں اور مالکان باغات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں گذشتہ کئی روز سے جاری وقفے وقفے سے بارشوں کے نتیجے میں ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں سبزیوں اور میوہ جات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سبزیوں اور میوہ جات کو نامعلوم بیماری نے جکڑ لیا ہے اور 90فیصدی سبزیاں خراب ہوچکی ہے جبکہ میوہ جات کو بھی سکیب اور دوسری بیماری لگ چکی ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں سبزیوں کو اُگانے کا کام وادی کے دیگر اضلاع کے بنسبت کافی زیادہ ہے ۔ اور سبزی کے کاروبار میں ضلع اول نمبر پر مانا جاتا ہے تاہم گذشتہ دنوں سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے کسانوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے ۔ زمین داروں نے محکمہ ایگریکلچر کے متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر زمینداروں کو جراثیم کش ادویات فراہم کریں تاکہ ان کی بچی کچی سبزیاں مزید خراب ہونے سے بچ جائیں۔

Share This Article