امیت شاہ نے دہلی میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
New Delhi, Jun 16 (ANI): Union Home and Co-operation Minister Amit Shah chairs a high-level meeting to review Jammu and Kashmir security situation, at North Block in New Delhi on Sunday. Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha, National Security Advisor Ajit Doval an other dignitaries also present. (ANI Photo/Shrikant Singh)

سرینگر /04فروری /

وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور ملی ٹنسی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل ویودی ،، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربراہ نلین پربھارت کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ نے تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔

Share This Article