امسال شدیدترین گرمی کا5سالہ ریکارڈٹوٹ جانے کااندیشہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

درجہ حرارت36ڈگری تک پہنچ گیا
اتواردن بھرسخت تپش :اہلیان وادی کیلئے ناقابل برداشت

سری نگر:3 جون: / قدرتی خوبصورتی کیلئے عرب وعجم میں مشہورکشمیروادی میں عمومی طورآب وہوا معتدل آب رہتی ہے ،اوریہاں موسم گرمامیں بھی گرمی کی شدت یاپارہ ناقابل حدتک نہیں بڑھ جاتاہے لیکن حالیہ کچھ برسوں سے یہاں ماہ جون اورجولائی میں بعض اوقات گرمی کی شدت ریکارڈتوڑدیتی ہے۔کے این این کے مطابق کشمیرمیں آج تک کے گرم ترین دنوں میں15جولائی1973ریکارڈسازرہاہے کیونکہ اُس دن یہاں درجہ حرارت 39.5ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیاتھا۔ 29جون1978کااس اعتبارسے دوسرانمبرآتاہے کیونکہ لگ بھگ40سال قبل اُس دن یعنی29جون کوکشمیرمیں درجہ حرارت 37.8ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیاتھا۔23جون1990کوسری نگرکادرجہ حرارت36ڈگری رہاتھاجبکہ 24جون2005کودرجہ حرارت 36.5ڈگری سیلشیس رہاتھا۔ماضی قریب کی بات ہوتو11جون 2017کوسری نگرشہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا تھا۔ 3جون 2018بروزاتوارکوشہر سرینگرمیں سخت ترین گرمی رہی کیونکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا۔مختلف موسمیاتی ویب سائٹوں پردستیاب پیشگی معلومات پریقین کیاجائے توامسال جون کاپورامہینہ ہی گر می کی شدت سے لبریزرہے گاکیونکہ درجہ 29سے36ڈگری کے درمیان رہے گا۔تاہم ان معلومات میں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ کشمیرمیں رواں ماہ جون کے دوران 7دن ایسے ہونگے جب درجہ حرارت 36ڈگری یااسے زیادہ رہے گا۔عمومی طورپرماہرین ارضیات وموسمیات کایہی مانناہے کہ کسی بھی علاقہ میں درجہ حرارت کے بڑھنے کی ایک بنیادی وجہ موسمی صورتحال میں بدلاؤیاماحولیاتی تغیروتبدل سے جڑاہوتاہے ،اوراس گلوبل وارمنگ کانام دیاجاتاہے ۔کیاکشمیرکاخطہ بھی گلوبل وارمنگ کی لپیٹ میں آچکاہے تواس بارے میں ماہرین کی رائے متضادرہی ہے ۔کوئی کہتاہے کہ جنگلوں کے بے دریغ کٹاؤاورقدرتی آبی ذخائرکونقصان پہنچائے جانے کی وجہ سے کشمیرکی موسمی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے یاہورہی ہے جبکہ کچھ اسے اتفاق نہیں کرتے ہیں بلکہ مانتے ہیں کہ موسمیاتی تغیروتبدل کی ایک بنیادی وجہ ماحولیاتی توازن کابگڑجاناہوتاہے ،اوربقول ایسے ماہرین کے ابھی کشمیرمیں ماحولیاتی توازن اتنانہیں بگڑاہے کہ موسمی صورتحال پراسکااثرات مرتب ہوں ۔

Share This Article