امریکہ کے خلاف ایران کا دنیا بھر کے مسلمانوں سے ایک ہونے کی گزارش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایران کے صدر حسن روحانی نے سالانہ اسلامی اتحاد کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے خلاف ایک ہوں۔ انہوں نے سعودی عرب کے لوگوں کو ’بھائی‘ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں تہران سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا، ’’ آج امریکہ چاہتا ہے کہ مغربی ایشیا اس کا غلام ہو جائے‘‘۔  انہوں نے مزید کہا کہ ’  ملزمین کے لئے لال قالین بچھانے کے بجائے مسلمان حکومتوں کو امریکہ اور ’’ سرطانی پھوڑے‘‘ (اسرائیل) کے خلاف ایک ہو جانا چاہے‘۔

انھوں نے ہفتے کے روز سالانہ اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ دوسری عالمی جنگ کا ایک خطرناک نتیجہ خطے میں ایک سرطانی پھوڑے کا قیام تھا‘‘۔ انھوں نے اسرائیل کو مغرب کا قائم کردہ ایک ’’ جعلی رجیم ‘‘ قرار دیا ہے۔

Share This Article