امریکہ: ریسٹورنٹ میں فائرنگ،4افراد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جیکسن ویلی، : (رائٹر) امریکہ میں فلوریڈا کے جیکسن ویلی میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آن لائن ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران ایک مسلح شخص کے حملہ میں چار افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ فلوریڈا پولیس اور مقامی میڈیا نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔

جیکسن ویلی کے پولیس افسر شیرف مائیک ولیمز نے بتایا کہ ایک مشتبہ مرد واقعہ کے مقام پر مردہ پایا گیا۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔ فلوریڈا میں گزشتہ دو برسوں میں فائرنگ کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

فلوریڈا کے شمال مشرق میں واقع پرانے شہر جیکسن ویلی میں تفریحی مرکز اور مارکیٹ میں اتوار کی دوپہر گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد درجنوں ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Share This Article