امریکہ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا میٹس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن 10 مئی: امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نےاپنے اتحادیوں کی تشویشات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ لے کر خود کو اتحادی ساتھیوں سے دور کیا ہے لیکن امریکہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
جم میٹس نے کل امریکی سینیٹ کی اختصاص کمیٹی کے سامنے کہا’’ہم اپنے ساتھی ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایران کے ضمنی اثرات کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

Share This Article