امرناتھ یاتریوں کا دوسرا جتھہ جموں سے روانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امرناتھ یاتریوں کا دوسرا جتھہ جموں سے روانہ

جموں، 28 جون : امرناتھ گپھا میں شیو لنگم کے درشن کے لئے جمعرات کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3434 عقیدت مندوں کادوسرا جتھہ روانہ ہوگیا۔
’’بم بم بھولے’’ کے نعروں کے ساتھ صبح چار بجے 144 گاڑیوں کا قافلہ امرناتھ یاترا کے لئے آگے بڑھا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ شردھالوؤں کے جتھے میں 2679مرد ، 592 عورتیں، تین بجے، 158 سادھو اور دو ہیجڑے شامل ہیں۔
قبل ازیں بدھ کوامرناتھ عقیدت مندوں کے پہلے جتھے کو چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم، گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور بی بی ویاس نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی.

Share This Article