افغانستان میں حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت،چھ دیگر زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کابل،9فروری(یواین آئی)افغانستان کے نگرہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں امریکی اور افغان سلامتی دستوں پر ہوئے حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج(یوایس ایف او آر اے)نے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان کے نگر ہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں ہفتے کو ہوئے حملے میں امریکہ کے دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے اور چھ دیگر زخمی ہوگئےہیں۔یوایس ایف او آر اے کے مطابق ایک امریکی میڈیکل سینٹر میں زخمی جوانوں کا علاج کیاجارہاہے۔
یوایس ایف او آراے نے کہا،’’ہم اس وقت حملے کے پیچھے کے مقصد کا پتہ لگارہے ہیں۔واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔‘‘
امریکی فوج نے حملے میں مارے گئے دونوں جوانوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔
افغانستان کے وزارت دفاع نے اس حملے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیاہے اور نہ ہی افغان فوج کو اس سے وہئے نقصان کے سلسلے میں کوئی اطلاع دی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے