اسسٹنٹ سٹور کیپر کم کلرک اسامیوں کا اِنٹرویو 31؍ دسمبر کو ہوگا۔جے کے ایس ایس بی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں: جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی) نے کہا ہے کہ خوراک ، امور صارفین اور عوامی تقسیم کاری محکمہ میں ڈویژنل کیڈر کشمیر کے تحت شارٹ لسٹ کئے گئے امید واروں کا انٹرویو اَب17؍دسمبر 2018ء کے بجائے 31؍ دسمبر 2018ء کو ہوگا۔
جے کے ایس ایس بی کے ایک ترجمان کے مطابق مذکورہ امید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر صبح ساڑھے 10بجے جے کے ایس ایس بی کے کیمپ آفس واقع زم زم کمپلیکس سری نگر میں اپنی اصل اسناد کے ساتھ کونسلنگ کم ڈاکیومنٹ ویریفکیشن کمیٹی کے سامنے حاضر ہوجائیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اسامیاں نوٹیفکیشن نمبر 03 of 2017 ، آئیٹم نمبر 001کے تحت مشتہر کی گئی تھیں۔

Share This Article