اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو جان بحق کردیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یروشلم،30 اپریل (رائٹر) اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر جان بحق کردیا۔
اسرائیلی فوج نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے واقعہ میں دو شخص جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں دراندازی کی كوشش کر رہے تھے۔ فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور زخمی دوسرے شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج و مظاہرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک گزشتہ ایک ماہ میں 42 فلسطینیوں کو جان بحق کردیا ہے اور فائرنگ میں تقریباً 2000 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
خیال رہے اسرائیل غزہ سرحد پر ہر جمعہ کو اسرائیل میں رہ رہے فلسطینی مہاجرین اور ان کی اولاد کی واپسی کے لئے دباؤ بنانے کے لئے مظاہرہ کرتے ہیں۔

Share This Article