ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے آئندہ 24گھنٹوں تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold disrupting normal life on Saturday.UNI SRN PHOTO 9.

سرینگر /19فروری / ٹی آئی نیوز

ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات دیر گئے سے کل دو پہر تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو گی ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ،میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری کے مقابلے میں 4.4 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.2 ڈگری کے مقابلے میں 2.0 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

Share This Article