آنگن واڑی ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 7 (UNI):- Anganwadi workers staging a dharna in support of their demand for the pending wages and regularization, in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-52u

سرینگر07 جنوری
آنگن واڑی ورکروں نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکرس ’نہ جھکنے والی، آنگن واڑی، ہمت والی آنگن واڑی‘ جیسے نعرے لگارہی تھیں۔اس موقع پر ایک ورکر نے بتایا کہ ہم گذشتہ بیس بیس تیس تیس برسوں سے محکمے کی خدمت کرتے آ رہے ہیں ہر اسکیم کو چلا رہے ہیں لیکن ہمارے مطالبوں کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے بھوکے ہیں اور کوئی اب ہمیں ادھار بھی نہیں دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنگن واڑی ورکرس گذشتہ ڈیڑھ برس سے مشاہرے سے محروم ہیں۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لئے پنشن اسکیم لاگو کی جانی چاہئے اور ان کو مشاہرہ واگذار کیا جانا چاہئے۔

Share This Article