آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو دی وارننگ، کہا "160 کروڑ دو یا 2023 ورلڈ کپ کو بھول جاؤ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان ٹیکس کو لے کر خاصا ٹکراو ہو رہا ہے اور اس کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا ہے۔ سال 2016 میں ہندوستان میں ورلڈ ٹی 20 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران بھارتی حکومت نے آئی سی سی کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور اب تک حکومت کے اس رویے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس کو لے کر حکومت کو منانے کی پوری کوشش کی مگر اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ وہیں، دوسری جانب، آئی سی سی اپنی بات پر بضد ہے اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو خسارہ کی بھرپائی کے لئے 160 کروڑ روپئے اکتیس دسمبر سے پہلے ادا کرنے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے انعقاد کے دوران انہیں 160 کروڑ روپے ٹیکس کے طور پر ادا کرنے پڑے جس کی بھرپائی وہ بی سی سی آئی سے چاہتے ہیں۔

اسٹار ٹی وی، جو آئی سی سی کے سبھی ٹورنامنٹوں کا آفیشیل براڈکاسٹر ہے، اس نے سبھی ٹیکسوں کو کاٹنے کے بعد ہی آئی سی سی کو رقم دی تھی۔ آئی سی سی کا اب کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس نقصان کو پورا کرے۔ آئی سی سی نے سب سے پہلے اس مسئلے کو اس سال اکتوبر میں سنگاپور میں ہوئی میٹنگ میں اٹھایا تھا۔

بھارتی بورڈ فی الحال سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ انتظامی کمیٹی کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ اب ان کے پاس آئی سی سی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے صرف 10 دن باقی ہیں۔ اگر بی سی سی آئی ان کی مانگ کو پورا نہیں کر پاتا تو آئی سی سی نے وارننگ دی ہے کہ بی سی سی آئی کے موجودہ مالی سال کے شئیر سے وہ رقم کاٹ لی جائے گی۔

Share This Article