آئی جی سی آر پی ایف جموں کو دل کا دورہ، بھدرواہ سے جی ایم سی جموں منتقل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

:بھدر واہ

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جموں اے وی چوہان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہیں سب ضلع اسپتال بھدرواہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر چوہان دو روزہ دورے پر ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ آئے ہوئے تھے جہاں گذشتہ رات انہیں دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے بتایا ’آئی جی سی آر پی ایف اپنی فیملی کے ساتھ بھدرواہ آئے ہوئے تھے اور وہاں بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

انہیں گذشتہ رات قریب گیارہ بجے سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد سب ضلع اسپتال بھدرواہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کے دورے کی تصدیق کی‘۔ بلاک میڈیکل افسر بھدرواہ یودویر سنگھ کا کہنا ہے کہ سب ضلع اسپتال میں مسٹر چوہان کا علاج اسپتال کے ایک آن ڈیوٹی ماہر فزیشن اور فوج کے ایک ڈاکٹر نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر چوہان کو مزید علاج ومعالجہ کے لئے ائرلفٹ کرکے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے