باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
  • About Us
  • Contact Us
  • Our Team
  • Privacy Policy
  • Terms of Service
پیر, جولائی 27, 2026
E-Paper
Ultimate Blogging Championship
Language
  • 🇺🇸 English
  • 🇮🇳 Hindi
  • 🇵🇰 Urdu
  • 🇧🇩 Bengali
  • 🇮🇳 Punjabi
  • 🇮🇳 Gujarati
  • 🇮🇳 Marathi
  • 🇮🇳 Tamil
  • 🇮🇳 Telugu
  • 🇮🇳 Kannada
  • 🇮🇳 Malayalam
  • 🇮🇳 Odia
  • 🇱🇰 Sinhala
  • 🇳🇵 Nepali
  • 🇪🇸 Spanish
  • 🇫🇷 French
  • 🇩🇪 German
  • 🇸🇦 Arabic
  • 🇷🇺 Russian
  • 🇨🇳 Chinese
  • 🇯🇵 Japanese
  • 🇰🇷 Korean
  • 🇻🇳 Vietnamese
  • 🇹🇭 Thai
  • 🇮🇩 Indonesian
  • 🇲🇾 Malay
  • 🇵🇭 Tagalog
Notification
Seach
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
Reading: یا ہماری گاڑیوں میں آگ لگادو یا پھر ہمیں گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے
Share
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینسرینگرملٹی میڈیا

یا ہماری گاڑیوں میں آگ لگادو یا پھر ہمیں گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے

Last updated: جون 27, 2020 7:24 شام
6 سال ago
Share
SHARE

سرینگر/27جون؛ ٹرانسپورٹروں نے کمرشل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف آج شہر سرینگر کے ٹی آری سی میں احتجاج کرنے کی کوشش کی جس کو انتظامیہ کی جانب سے ناکام بنایا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروںنے کہا ہے کہ انہیں خدا کے نام پر چھوڑ کر ان کے بال بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یا تو ہمیں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جائے یا پھر ہماری گاڑیوں میں آگ لگادی جائے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں اگرچہ کافی حد تک نرمی کی گئی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی کئی شرائط کے ساتھ بحال کی گئی ہیں تاہم کمرشل ٹرانسپورٹ ہنوز بند ہے جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد اور ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ ٹرانسپورٹروں نے آج کمرشل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دینے کے مطالبے کو لیکر ٹی آری سی سرینگر میں احتجاج کرنے کی کوشش کی جس کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناکام بنایا گیا ہے ۔ اس دوران ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، سرینگر ، جموں ، لداخ ٹیکسی سروس اونرس اینڈ ڈرائیورس یونین ٹی آر سی کی جانب سے احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی گئی جس کی قیادت وسیم اشرف بٹ کررہے تھے تاہم سرکار کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس ضمن میں وسیم نے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کی پیٹ پر لات مار دی گئی ہے اور ہم لوگ کافی مشکل دو ر سے گزررہے ہیں کیوں کہ گزشتہ برس اگست سے ہماری گاڑیاں دھول چاٹ رہی ہیں انہوںنے کہا کہ کووڈ 19کے نتیجے میں اگرچہ تمام سرگرمیاں معطل تھیں تاہم اب دھیرے دھیرے سب کچھ نارمل ہوتا دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وادی کشمیر میں ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹر سخت پریشانی میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو بینکوں کاقرضہ سے اور گاڑیاں بند رہنے کے نتیجے میں بینکوں کی قسط بھی ادا نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے آبدیدہ آنکھوں سے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ یا تو ہمیں گاڑیاں چلانے کی اجازت دیں یا پھر ہماری گاڑیوں کو آگ لگادیں ۔ اس دوران ایک اور ڈرائیور نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ٹی آر سی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم نجی ٹرانسپورٹ ہنوز بند ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ احتجاج پر اُترے ٹرانسپورٹروںنے کہا کہ جوبھی کووڈ 19کے گائڈ لائن ہوگی ہم اس پر بھر پور عمل کریں گے اور اگر کوئی ہدایات پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سرکار کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی لیکن ہمیں بھی اب آزادی کے ساتھ اپنی معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جائے ۔

پلوامہ میں نوجوانوں کے خلاف شبانہ کریک دائون چھاپے
جموں کشمیر حکومت کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے مکمل طور تیار ، نظام الدین مرکز سے آئے 1900افراد کی شناخت کر لی گئی
کرناہ بل سامبورہ میں فوج اور مظاہرین کے مابین شبانہ جھڑپیں،فوج کی ہوائی فائرنگ،نوجوان نے خوف کے مارے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
ویڈیو: آنگن واڑی ورکرس وہیلپرس کا اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج 
اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل میں انکاونٹر تیسرے روز بھی جاری
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article کنڈی منجکوٹ راجوری میں 5منشیات سمگر گرفتار؛چرس، افیون اور پانچ لاکھ روپے نقدی برآمد ، تفتیش شروع
Next Article سوپور میں نقب زنی کے بڑھتے واقعات چوروں نے 08 دوکانات کا کیا صفایا، تاجران اور مقامی لوگوں میں تشویش

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بین الاقوامیتازہ ترین

خاشقجی قتل معاملہ: سعودی عرب کے ولی عہد اب بیرون ممالک میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کی کوشش میں

By
8 سال ago
کرتارپور سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے،پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیا ہے/ڈاکٹر فیصل
پونچھ میں حادثہ ،14مسافر زخمی
میانمار میں رائٹرز کے صحافیوں پر فیصلہ ملتوی
پروفیسر سیف الدین سوز کا وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط ، آگرہ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کی رہائی کا مطالبہ
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?