وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر پر دیے گئے اپنے متنازع بیان کو ”مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ“قرار دینے کے بجائے انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف جموں و کشمیر میں اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کو جائز ثابت کرتے ہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، عمر عبداللہ نے کہا کہ جنتر منتر پر دیا گیا بیان دراصل گرفتاریوں، انصاف سے محرومی، پاسپورٹ جاری نہ کرنے اور دیگر سخت اقدامات کو عسکریت پسندی کے نام پر درست ثابت کرنے کی کوشش ہے۔