باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: وادی کے حالات 90ء سے بالکل بھی مختلف نہیں: ساگر
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

وادی کے حالات 90ء سے بالکل بھی مختلف نہیں: ساگر

Last updated: جنوری 27, 2018 9:30 شام
9 سال ago
Share
SHARE

سرینگر//پی ڈی پی کی عوام دشمن پالیسیوں، غلط فیصلوں اور غیر دانشمندانہ بیانات و اقدامات کو حالات کی خرابی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل دونوں جماعتیں وادی میں حالات کو بہتر جتلانے کیلئے آئے روز فریبی اور جھوٹے بیانات و اعداد و شمار پیش کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن زمینی صورتحال حکمرانوں کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع سرینگر کے عہدیداروں اور یوتھ ونگ کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساگر نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے معرض وجود آنے کے ساتھ ہی ریاست کے حالات دگرگوں ہوگئے اور آج یہاں کے حالات 90ء سے بالکل بھی مختلف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران 272عام شہری گولیوں اور پیلٹ گنوں کی بھینٹ چڑ گئے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، گذشتہ 2سال کے دوران وادی میں 168بار کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا، کریک ڈاؤنوں اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جنوبی کشمیر سے شروع ہوا اور اب اس کا دائرہ پوری وادی تک وسیع ہوگیا ہے۔ ساگر نے کہا کہ حکمران پی ڈی پی نے جیسے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اور اِنہیں لوگوں کے مسائل و مشکلات نظر نہیں آرہے ہیں۔ حکمران حالات بہتر کرنے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے اعلانات کررہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ساگر نے کہاکہ موجودہ حکومت کسی بھی زاویئے سے عوامی مسائل و مشکلات دور کرنے کے موڑ میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی جو بدترین سپلائی پوزیشن جاری ہے اُس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ اگرچہ پی ڈی پی کے خودساختہ لیڈران نے الیکشن سے قبل 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کے وعدے کئے تھے لیکن حکومت کو 3سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے بعد بجلی کی سپلائی میں بہتری تو دور کی بات ،صارفین کو پہلے جتنی بجلی بھی فراہم نہیں ہورہی ہے۔ لوگوں کو صاف پانی کی سپلائی پوزیشن کا حال بجلی سے کچھ مختلف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور آئینی اداروں کی افادیت اور اہمیت ختم کی جارہی ہے۔ساگر نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت مکمل طور پر کورپشن میں غرق ہوچکی ہے، حقداروں کا حق چھین کر منظور نظر افراد کو نوکریاں فراہم کیں جارہی ہیں۔ دوسری جانب چور دروازے سے بھرتی عمل جاری ہے اورساتھ ہی اقرباپروری اور اقربانوازی کو بھی دوام بخشا جارہا ہے۔ حکومتی طریقہ کار سے سسٹم میں کورپشن مکمل طور پر سرائیت کر گیا ہے، رشوت ستانی کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے۔ اس موقعے پر ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد(سابق ایم ایل اے زیڈی بل ) نے بھی خطاب کیا اور شہر سرینگر کے لوگوں کے مشکلات اور مصائب کو اجاگر کیا۔

You Might Also Like

امرناتھ یاترا: اے ڈی جی پی کشمیر نے مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی
نادرن کمانڈر سرینگر وارد۔شمالی اور وسطی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
برکس ممالک کا بین الاقوامی فورم پر تعاون کر نے پر اتفاق
جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پارلیمنٹ میں کیا گیا ہے اور وہ پورا ہوگا /لیفٹنٹ گورنر
رابط عامہ جاری ،پانپور،بجبہاڑہ کا دورہ۔سالویشن مومنٹ
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article ویڈیو: شمالی قصبہ پٹن میں یوم ِ جمہوریہ کی تقریب منعقد ،تحصیلدار نے ترنگا لہرایا
Next Article عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ حتمی فہرست جانچ پڑتال کے بعد ہی مشتہر کی جائے گی:درابو
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترینملٹی میڈیا

دہلی میں 1 بجے تک 33.31 فیصد ووٹنگ ہوئی

By
1 سال ago
تیزرفتارگاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکارکوکچل ڈالا
ڈورو اننت ناگ میں خاتون نے لگایا نجی کلنک کے ڈاکٹر پر چھیڑ خوانی کا الزام
کشمیری روزنامہ ” کہوٹ “ کی اشاعت کے 16سال مکمل ہونے پر تقریب
روزانہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کا سرکاری دعویٰ ۔۔؟
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?