باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: گورنر انتظامیہ فرقہ پرست اور شرپسند عناصر کی لگام کسنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے/نیشنل کانفرنس
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیر

گورنر انتظامیہ فرقہ پرست اور شرپسند عناصر کی لگام کسنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے/نیشنل کانفرنس

Last updated: جولائی 23, 2018 7:11 شام
8 سال ago
Share
SHARE

سرینگر/23جولائی: رام بن میں شرپسند اور فرقہ پرست عناصر کی طرف سے گورکھشا کے نام پر 65سالہ شہری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے ملوثین کو فوری طور پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور پارٹی لیڈر و ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے ایک مشترکہ بیان میں گورنر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ گؤ رکھشا کے نام پر ریاست کی مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کی فوری طور پر لگام کسی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز رام میں 65سالہ شہری عبدالمجید شیخ کیساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ دونوں لیڈران نے کہا کہ سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت نے ان عناصر کی پشت پناہی کی جس کی بدولت آج ہمیں یہ دن دیکھنے پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق حکومت نے ایسے عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی ہوتی آج ایسے واقعات پھر سے رونما نہیں ہوتے۔ لیڈران نے کہا کہ ہندوستان بھر میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں اور وزیرا عظم و سپریم کورٹ کی طرف سے صاف احکامات کے باوجود بھی زمینی سطح پر ان عناصر کیخلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ دونوں لیڈران نے ریاستی گورنر شری این این ووہرا سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر ایسے عناصر کی لگام کسنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فرقہ پرست عناصر امن و امان کی فضا اور آپسی بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ ان شرپسند عناصر کے مقاصد کو کامیاب نہ ہونے دیں اور ہر حال میں آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی قائم و دائم بنائے رکھیں۔/سی این آئی

You Might Also Like

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر بھر میں پی ایم اجولا یوجنا کے نفاذ کا جائیزہ لیا
جاسوسی کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا گرفتار
لاپتہ فوجی اہلکار کی تلاش دوسری روز بھی جاری، چند خواتین سمیت کئی افراد پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار
کیجریوال معافی نامہ: پنجاب عام آدمی پارٹی کے صدر بھگونت سنگھ مان نے عہدہ سے استعفی دیا
آرٹیکل 35 اے:پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور بنیادی سہولیات کا فقدان
Next Article ملی ٹینٹ کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے /دفاعی ترجمان

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترینملٹی میڈیا

بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے /وزیر اعظم مودی

By
3 سال ago
سرحدوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بی ایس ایف ہر وقت تیار / ڈی کے بورا
ادھم پور تصادم میں مارا گیا دہشت گرد جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
سرحدوں پر جاری کشیدگی کے بیچ ایک اہم پیش رفت ؛ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن رابطہ، بنیادی معاملات کے حل پر اتفاق
گندی سیاست سے پاکستان جیل میں تبدیل ہو گیا ہے: نواز شریف
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?