باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: گاندربل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات انجام دینے میں مقامی مسلمان پیش پیش رہے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

گاندربل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات انجام دینے میں مقامی مسلمان پیش پیش رہے

Last updated: دسمبر 24, 2023 6:33 شام
3 سال ago
Share
SHARE

سرینگر،24 دسمبر

وسطی ضلع گاندربل کے بٹہ پورہ تلہ مولہ علاقے میں مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی ، اتحاد، انسانیت نوازی اور کشمیریت کی عمدہ مثال قائم کی ہے جہاں وہ ایک کشمیری پنڈت بھنسی لال کی آخری سومات انجام دینے میں پیش پیش رہے۔ آخری رسومات میں بیسیوں مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے آنجہانی پنڈت کو رخصت کیا۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع گاندربل کے بٹہ پورہ تلہ مولہ علاقے میں بھنسی لال پنڈت عرف کاکا جی کا یہ خاندان ان سینکڑوں کشمیری پنڈت خاندانوں میں ایک ہے جو گزشتہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کے دوران بھی کشمیر میں ہی مقیم رہے اور اپنے ہمسایہ مسلم برادری کے دکھ سکھ میں شامل حال رہے۔ ہفتے کی شام جب کشمیری پنڈت کا انتقال ہوا، تو اس گاوں کے بیسیوں مسلمان اور سکھ ان کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’ کشمیری پنڈت کے انتقال کر جانے کی خبر گاوں میں پھیل گئی تو درجنوں کی تعداد میں مرد، زن، بچے اور بوڑھے ان کے گھر پر پہنچ گئے‘۔مقامی مسلمانوں نے اتوار کے روز نہ صرف اپنے پنڈت بھائیوں کے شانہ بشانہ آنجہانی کی آخری رسومات سر انجام دیں بلکہ ان کی ارتھی کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کے علاوہ چتا کو آگ لگانے کے لئے درکار لکڑی اور دوسری چیزیں مہیا کیں۔ مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں نے مل کر بھنسی لال کی آخری رسومات انجام دی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب نے مل کر ان کی آخری رسومات ادا کردی ہیں، یہاں کی مقامی مسلم برادری نے آخری رسومات کے لئے درکار ہر چیز فراہم کی‘۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ بھنسی لال کے گھر والوں نے ہجرت نہیں کی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ گاندربل ہمیشہ بھائی چارے کا مرکز رہا ہے اور آج لوگوں نے بھنسی لال پنڈت کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اس کا ثبوت بھی فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر آنجہانی کی آخری رسومات انجام دی ہیں ، جو پنڈت یہاں سے ہجرت کر چکے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آجائیں۔ ہم ان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں سال 1990میں حالات خراب ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں پنڈت اپنے گھر چھوڑ کر بھارت کے مختلف حصوں میں مقیم ہو گئے۔ تاہم سینکڑوں کنبوں نے ہجرت نہیں کی اور یہیں مقیم رہے۔یو این آئی

You Might Also Like

ریھبلیٹیشن آلائینس کشمیر کی جانب سے اپنی نوعیت کے پہلے رعائتی ہیلتھ کارڈوں کو کیا گیا اجرا
آرونی بجبہاڑہ کے بعد اونتی پورہ میں سحری کے وقت مسلح تصادم آرائی
سرینگر ،جموں شاہراہ پر ٹریفک متاثر
صورہ سے لالچوک اورلالچوک سے صورہ تک سفرمشکل ترین ؛ جگہ جگہ بدترین ٹریفک جام کے سبب پیدل چلنابھی دشوار بن جاتا ہے
کپواڑہ میں آگ کی ہولناک واردات 8 دکانیں خاکستر
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article سابق پولیس آفیسر کے قاتل جلد ہی کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے:منوج سنہا
Next Article اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر نے پونچھ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینملٹی میڈیا

ویڈیو:انسانی حقوق ہفتے کی مناسبت سے تاجروں نےکیا سرینگرمیں احتجاج

By
8 سال ago
عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
ندوستان ایک قدم بڑھے گا توہم دو قدم بڑھائیں گے: شاہ محمود
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان
یہ وقت ہندو مسلم نہیں انسانیت کو یاد کرنے کا ہے :نصرت جہاں
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?