باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: کنن پوشپورہ سانحہ برصغیر کی تاریخ کا دردناک باب:میرواعظ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

کنن پوشپورہ سانحہ برصغیر کی تاریخ کا دردناک باب:میرواعظ

Last updated: فروری 23, 2018 4:12 شام
8 سال ago
Share
Mirwaiz at jamia masjid
SHARE

سرینگر:: حریت کانفرنس (ع )کے چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ۷۲ سال قبل کنن پوشپورہ میں پیش آئے المناک سانحہ کو برصغیر کی تاریخ کا وہ دردناک باب قرار دیاجب رات کے اندھیرے میں بھارتی درندہ صفت فوجیوں نے مکانوں میں گھس کر کشمیر کی درجنوں غیور ماﺅں اور بہنوںکو اپنی بربیت کا نشانہ بنایا اور ۸ سال سے لیکر ۰۶ سال تک کی خواتین کے دامن عصمت کو تار تار کیا۔
مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ مہذب دنیا میں اس طرح کے وحشتناک واقعہ کی مثال نہیں ملتی اور اس واقعہ میں ملوث مجرمین کو سزا دینا تو دور کی بات آج تک نہ کسی ملزم کی نہ تو گرفتاری عمل میں آئی اور نہ جمہوریت اور انسانی قدروں کی پاسداری کا دعویٰ کرنے والی بھارتی حکومتوں نے اس انسانی سانحہ کی تحقیقات کرنے کا گوارا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان عفت مآب ماﺅں اور بیٹیوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کو ”Brave Hearts of Kashmir “قرار دیتے ہوئے انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کی عزت و ناموس کشمیریوں کے دلوں میں محفوظ ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ بھارت کے وہ لوگ جو انسانی ہمدردی ،رواداری اور عدل و انصاف کی باتیں کرتے ہیں انہوں نے بھی آج تک اس واقعہ پر لب کشائی کی زحمت گوارا نہیں کی ۔
میرواعظ نے کہا کہ کنن پوشپورہ کی کہانی ایک بار پھر گزشتہ دنوں کٹھوعہ میں دہرائی گئی جب ۸ سالہ آصفہ کو وحشتناک طریقے سے بربریت کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ اس وحشیانہ قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور ہندو ایکتا منچ کے لوگ بھارت کا جھنڈا لیکر قاتل کے حق میں مظاہرے کرنے لگی ۔
میرواعظ نے کہا کہ کمسن آصفہ کے شرمناک واقعہ کو مذہب یا ذات پات کے عینک سے دیکھنے کے بجائے انسانی نکتہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے اور اگر آصفہ کسی دوسرے مذہب یا عقیدے سے تعلق رکھتی تو کیا اس کے قاتلوں کے حق میں بھی اسی طرح مظاہرے ہوتے؟۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کسی مہذب سماج میں اس طرح کے المناک واقعات کی کوئی گنجائش نہیں اور جولوگ عدل و انصاف اور انسانی قدروں پر یقین رکھتے ہیں انہیں بلا لحاظ مذہب و ملت اس واقعہ کی مذمت کرنے اور قاتلوںکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔
میرواعظ نے کہا کہ یہ واقعہ اگر جموںوکشمیر کے بجائے بھارت کے کسی دوسرے حصے میں ہوتا تو صورتحال اس سے مختلف ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں پر افسوس ہے جو اس مسئلہ پر سیاست کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد کٹھوعہ کی گجر برادری کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اور ان کے ساتھ بائیکاٹ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔ ہم جموںکے مسلمانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں تن تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور جامع مسجد کے منبر و محراب سے ان کے ساتھ ہورہی ناانصافی کےخلاف آواز بلند ہوتی رہے گی۔
میرواعظ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ گجر برادری کے لوگوںکو حکومت ہر طرح کا تحفظ فراہم کرے اور اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے فوری اور راست اقدامات اٹھائے۔

You Might Also Like

‘می ٹو’ معاملے میں صحافی پریا رمانی کو ملی ضمانت
بانہال میں نوجوان پراسرار طور پر مردہ پایا گیا
راجوری میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام ،تین فوجی اہلکار اور دو ملی ٹنٹ ہلاک ، تین زخمی
سنگھ پورہ پٹن میں ”بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شکایاتی ازالہ “ کیمپ منعقد
بینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article امریکہ- اسرائیل کی فوجی مشق کی تیاریاں شروع
Next Article کپواڑہ میں آگ کی واردات میں 55 بھیڑ بکریاں ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینملٹی میڈیا

ویڈیو: قاضی گنڈ جھڑپ اپ ڈیٹ :3 جنگجو جاں بحق ،جھڑپ جاری

By
8 سال ago
معیشت مضبوط، مالیاتی خسارہ ہدف کے اندر رہے گا/مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن
کنگن :ریچھ کے حملے میں راجوری کا شہری زخمی، اسپتال منتقل
جموں وکشمیر: بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے شری ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی
ڈائریکٹر جنرل پولیس کا دورہ پہلگام ، امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?