باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: واہگہ۔اٹاری سرحد پر 14 اگست کی شب شمعیں روشن کی جائیں گی/منتظمین
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بھارتملٹی میڈیا

واہگہ۔اٹاری سرحد پر 14 اگست کی شب شمعیں روشن کی جائیں گی/منتظمین

Last updated: جولائی 4, 2026 10:17 شام
3 ہفتے ago
Share
SHARE

امرتسر/ 4 جولائی/ٹی آئی نیوز/

ہندوستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان امن، دوستی اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے گزشتہ چار دہائیوں سے واہگہ۔اٹاری سرحد پر شمعیں روشن کرنے والی تنظیموں نے اس سال بھی 14 اگست کی شب سرحد کے دونوں جانب شمعیں روشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ تقریب ساو¿تھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (SAFMA) کے زیر اہتمام واہگہ بارڈر پر منعقد ہوگی، جبکہ بھارت کی جانب سے ہند۔پاک دوستی منچ اور فوک لور ریسرچ اکیڈمی اس پروگرام کا اہتمام کریں گی۔

پاکستان میں شمع روشن کرنے کی تقریب سے قبل لاہور میں SAFMA آڈیٹوریم میں سہ پہر 4 بجے سے 6 بجے تک "امن کو ایک اور موقع دیں” کے عنوان سے بھارت۔پاکستان تعلقات پر ایک سیمینار منعقد ہوگا۔ اس میں سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سینئر صحافی راشد رحمان، مجاہد الرحمن سمی، خلق پارٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امن جان، تنظیم "فکر و امن” کی رہنما ہما زمان خان اور SAFMA کے سیکریٹری جنرل امتیاز عالم سمیت متعدد مقررین خطاب کریں گے۔اس کے بعد شام 6:30 بجے سے 8:30 بجے تک انسانی حقوق کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوگی، جس کا عنوان "انسانی حقوق کی صورتحال اور تنازعات کا حل” رکھا گیا ہے۔

یہ کانفرنس پیپلز رائٹس انفورسمنٹ موومنٹ (PREM) کے زیر اہتمام ہوگی۔بعد ازاں 14 اگست کی شب واہگہ بارڈر کے پاکستانی حصے میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ SAFMA کے سیکریٹری جنرل امتیاز عالم نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان امن، مکالمے اور باہمی اعتماد کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔دریں اثنا، بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ہند۔پاک دوستی منچ اور فوک لور ریسرچ اکیڈمی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 14 اگست کی نصف شب اٹاری۔واہگہ سرحد کے بھارتی حصے میں روایتی شمع روشن تقریب کا انعقاد کریں گی۔اس سے قبل امرتسر کے ورسہ وہار میں صبح 11 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک "بھارت۔پاکستان تعلقات: مشکلات اور امکانات” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں پنجاب سمیت مختلف ریاستوں کے دانشور، سماجی کارکن اور امن کے حامی افراد شرکت کرکے دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات پر اظہار خیال کریں گے۔منتظمین کے مطابق ان تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں پروگرام کی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ سرحد پر شمعیں روشن کرنے کی یہ روایت گزشتہ کئی برسوں سے امن، دوستی اور باہمی احترام کے پیغام کی علامت کے طور پر جاری ہے۔

You Might Also Like

سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کولگام میں سرمائی کارنیول کا آغاز
صوبائی کمشنر کشمیر نے سیاحوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کیا
نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دی جارہی ہے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کی شروعات ؛ انتخابات کے اختتام تک ’’ایگزیٹ پول ‘‘ کی اشاعت اور نشریات پر پابندی عائد / الیکشن کمشنر
جموں و کشمیر اور لداخ میں 10 ویں اور 11 ویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article سرینگر ہوائی اڈے کے رن وے کی مجوزہ بندش معطل، وزیر اعلیٰ کا حکومت ہند کو شکریہ
Next Article سالانہ امرناتھ یاترا : لیفٹنٹ گورنر کا دورہ چند ن واڑی ، زمینی صورتحال اور سہولیات کا لیا جائزہ

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترین

شادی کی تقریب سے 7 دن قبل لینی ہوگی منظوری، دہلی میں نئی پالیسی کا اعلان جلد

By
7 سال ago
مرحوم عبدالغنی لون کی برسی پر سجاد غنی کا ٹویٹ ؛” میرے والد کی موت مرد حر کی طرح ہوئی جو بات مجھے اطمینان دلاتی ہے”
سرینگر جموں شاہراہ پر پولیس کی خصوصی کارروائی ٹرک سے 156کلو فکی برآمد 2افراد حراست میں
سی ڈی اسپتال سرینگر میں کورنا وائرس میں مبتلا 18مریضوں کی حالت کافی بہتر ہے
تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مقامی جنگجو کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خانقاہ معلی سے لے کر نوہٹہ لوگوں کا اژدھام تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?