باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: زراعت معیشت کیلئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے اور اِنسانیت کی بقاکیلئے ضروری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

زراعت معیشت کیلئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے اور اِنسانیت کی بقاکیلئے ضروری

Last updated: ستمبر 20, 2023 8:29 شام
3 سال ago
Share
SHARE

جموں/20ستمبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بابا جیتو آڈیٹوریم میں سکاسٹ جموں کے 25 ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کیا۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے اَپنے خطاب میں وائس چانسلر ، فیکلٹی ممبران اور طلباءکو مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں اَفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے ، اَنٹرپرینیور شپ پر مبنی تحقیق میں حصہ لینے اور مضبوط اِنٹر ڈسپلنری ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے سکاسٹ جموں کی تشکیل نو کے لئے 2020ءمیں متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں یونیورسٹی نے متعدد سنگ میل حاصل کئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس نے زرعی اِنجینئر ، ڈیری ٹیکنالوجی اور باغبانی اور جنگلات میں تین نئی فیکلٹیوںکے ساتھ زراعت اور اس سے منسلک ڈومین میں قابل عمل اور دیر پا اِختراعی ماحولیاتی نظام کو ڈیزائن کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ کاشت کاری میں تیزی سے ساختی تبدیلیوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی ، مہارتوں اور تحقیق کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” زراعت معیشت کے لئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے اور اِنسانیت کی بقا کے لئے ناگزیر ہے ۔ دُنیا بھر میں مختلف چیلنجوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے زرعی یونیورسٹیوں کو عالمی اعصابی نظام سے منسلک ہونا چاہئے تاکہ تازہ ترین معلومات کوتیزی سے اَپنایا جاسکے۔
اُنہوں نے سکاسٹ جموں میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوںکی بحال کے لئے گزشتہ چند برسوں میں کی گئی پالیسی اِصلاحات اور تکنیکی اقدامات کا اشترا ک کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) نے علم حاصل کرنے اور عملانے کے لئے کاشت کاری ، زرعی اختراعیت میں ثقافتی تبدیل لائی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے نئے سٹارٹ اَپس کے لئے مکمل ایگری گزنس انکیو بیشن سینٹر قائم کرنے کے لئے تبدیلی ایجنٹوں کے درمیان شمولیت کو فروغ ملا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ سکاسٹ کے نالیج ریسرچ کیپٹل کو جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت عملائے جانے والے29 منصوبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اِستعمال کیا جانا چاہیے تاکہ خوراک کی حفاظت ، غذائیت اور قدرتی وسائل کے دیرپا اِنتظام کو یقینی بنانے کے لئے کل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹولز کے حصول کے لئے میکانزم تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی سائنس دانوں اور یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ پوری زرعی نقطہ نظر کو اَپنا ئیں اور نئی ٹیکنالوجی اور زرعی اختراعات پر کا م کریں تاکہ جموںوکشمیر اور ملک کے لئے فائدہ پیدا کیا جاسکے تاکہ دُنیا کے لئے دیرپا مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ جی۔20 نئی دہلی کے رہنماﺅںکے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آب و ہوا سے نمٹنے والی فصلیں ،پیداوار بڑھانے ، کوڑاکرکٹ کو کم کرنے کے لئے تیز تر اختراعات اور سرمایہ کاری غذائی تحفظ اور کسانوں کی زندگی میں میں تبدیلی لانے کے لئے اوّلین ترجیح ہوگی۔
اُنہوں نے کہا کہ دیرپا اور آب و ہوا سمارٹ زراعت آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو کم پانی والی اور زیادہ قیمت والی فصلوں کو اَپنانے کی ترغیب دینی چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ ماحولیاتی سرمائے کی دیر پا ترقی کے لئے نئے مواقع ، نئے اقدامات اور ایجادات کی تلاش کریں ، مارکیٹ او رسوئیل کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زراعت کا شعبہ ہماری ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد کے طورپر کام کرتا رہے ۔
اُنہوں نے کاشت کاروں کے ساتھ بہتر مارکیٹ رابط پیدا کرنے اور تنوع ، متعلقہ سرگرمیوں اور اعلیٰ کثافت والی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کی 70فیصد آبادی زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پرمنحصر ہے ۔ تربیت ، توسیعی خدمات تک رسائی ، فائنانسنگ اور مارکیٹنگ کے اِداروں پر ہماری خصوصی توجہ کسان کمیونٹی کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ مالیاتی فوائد کسانوں اور اس شعبے سے وابستہ نوجوانوں اور خواتین تک پہنچےں۔
اُنہوں نے کسان رابطہ مہم جیسے پروگراموں میں حاصل ہونے والی پیش کا جائزہ لینے ، خامیوں کی نشاندہی کرنے اور اِس سلسلے میں اِصلاحی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ زیادہ کسان ’دکش پورٹل ‘ پر رجسٹرڈ ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جی۔20 سمٹ میں سکاسٹ جموں کے اہم شراکت کی بھی سراہنا کی اور یونیورسٹی سے اَگلے 25برسوں کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کو کہا۔
وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے یونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور زراعت کو تبدیل کرنے میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی میں مختلف سہولیات بشمول سلور جوبلی پارک ، اپارٹمنٹ او رفیکلٹی کلب کا اِفتتاح کیا اور اس کے 25ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر رجت جینتی سمارک کی نقاب کشائی کی۔ اُنہوں نے گرین ایجوکیشن پروگرام ، اِنٹرنیشنل ہیلپ ڈیسک اور اکیڈیمک مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا بھی آغاز کیا۔
اِس موقعہ پر سکاسٹ جموں کے سابق ملازمین کو یونیورسٹی کے لئے ان کی وقف خدمات کے لئے مُبارک باد دی گئی۔ سکاسٹ جموں کی سٹارٹ اَپس کی کامیابی کی داستانوں پر اشاعت ، اِنٹرنیشنل ہیلپ ڈیسک بروشر اور یادگاری سووینئر بھی جاری کیا گیا ۔

You Might Also Like

موجودہ صورتحال کے پیش نظر وادی کے تمام تعلیمی ادارے اگلے دو دنوں کیلئے بند رہیں گے / سکینہ ایتو
یکطرفہ جنگ بندی کے بعد بھی کشمیر میں فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا /مرکزی وزیر دفاع
مغل باغات کے بعد G20 کے مندوبین نے پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کیا
دربار مﺅ : سرینگر میںدفاتر 4مئی کو کھلیں گے ، جموں سیکرٹریٹ 30 اپریل کو بند ہو گا
ٹنل کے آرپار12اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article زنانہ ہسپتال لل دید میں انوکھا واقع، جعلی ڈاکٹر گرفتار
Next Article لل دید اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری ، حکومت کی جانب سے انکوائری آفیسر تعینات ، تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینجموںملٹی میڈیا

کشتواڑ سانحہ کو لیکر وزیراعظم بہت فکر مند ، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں/ راجناتھ سنگھ

By
11 مہینے ago
بارہمولہ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا:جموں وکشمیر پولیس سربراہ
مدھیہ پردیش ہندوستان کو دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم مودی
شاہ فیصل نے جموں کشمیر مومنٹ کو خیر آبا د کہہ دیا ، انتظامیہ میں واپس آنے کی خبر یں زوروں پر
لال منڈی سرینگر میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?