باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ، مذاکرات حل کا بہترین راستہ /مرمو
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بھارتتازہ ترینملٹی میڈیا

جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ، مذاکرات حل کا بہترین راستہ /مرمو

Last updated: جون 20, 2026 5:58 شام
1 مہینہ ago
Share
SHARE

بھارت نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، مکالمے اور تعاون کا پیغام دیا ہے کی بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ کسی بھی تنازعہ کا پائیدار حل جنگ کے بجائے باہمی بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

اوڈیشہ کے ضلع میور بھنج کے رائرنگ پور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر درپدی مرمو نے کہا کہ جب بھی دنیا جنگوں، تنازعات یا غیر یقینی حالات کا شکار ہوئی، بھارت نے امن اور انسانیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔صدر مرمو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ اوڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت کی دوسری سالگرہ کی تقریبات میں شریک تھیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بااثر اور فعال قیادت کی بدولت عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک اور عوام کی خدمت کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور ان کی قیادت میں بھارت نے مختلف شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صدر مرمو کے مطابق عالمی برادری نے کووڈ 19وبا کے دوران بھارت کی انتظامی صلاحیتوں اور صحت عامہ کے نظام کی کارکردگی کو قریب سے دیکھا۔صدر نے یاد دلایا کہ وبائی مرض کے مشکل دور میں بھارت نے نہ صرف اپنے شہریوں کو بڑے پیمانے پر ویکسین فراہم کیں بلکہ متعدد دوست ممالک کو بھی ویکسین کی فراہمی کے ذریعے انسانی ہمدردی اور عالمی تعاون کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دنیا کے سامنے بھارت کے ذمہ دار اور معاون کردار کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات اور انسانی بحرانوں کے دوران بھی بھارت ہمیشہ متاثرہ ممالک کی مدد کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ خواہ زلزلے ہوں، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات، بھارت نے بروقت امدادی کارروائیوں اور انسانی معاونت کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔صدر مرمو نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی اور قومی سوچ کی بنیاد امن، تعاون، انسانیت اور مشترکہ ترقی پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں تمام ممالک کو اختلافات کے حل کے لیے بات چیت، اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایک پرامن اور مستحکم عالمی نظام کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

You Might Also Like

گاندربل میں مہنگائی کا عالم: حکام تماشائی
رائے بریلی میں نیو فرخا ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، پانچ کی موت
ویڈیو: پہلگام میں کولہائی گلیشئر کے نزدیک حادثہ،سینئر آفیسر سمیت 2ہلاک
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو جلد ہی واپس حاصل کیا جائے گا ، گپکار گینگ کو عوام نے مسترد کردیا / ترون چگھ
وادی میں ” سرمائی سیاحت “شروع مختلف سیاحتی مقامات پر رونق لوٹ آئی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article تاریخی ”ناراناگ مندر “زائرین اور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا/منوج سنہا
Next Article لیفٹنٹ گورنر کا ہندوستان کی سافٹ پاور کو مضبوط بنانے اور ثقافتی سفارت کاری کے فروغ پر زور

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

میں ریزرویشن سے متعلق جذبات کو سمجھتا ہوں، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

By
2 سال ago
کشمیر میں 29 جون سے 4 جولائی تک موسم نا موافق رہنے کا امکان
دہلی فسادات: سونیا گاندھی کے ذریعہ تشکیل کردہ وفد نے رپورٹ پیش کی
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں/وزیر اعظم مودی
کوروناوائرس کا قہر بھیانک صورتحال اختیار کرگیا
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?