باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: تلگودیشم کے ایم پیز کے وفد کی اروند کیجروال سے ملاقات۔چندابابو کا خط حوالے کیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بھارتتازہ ترین

تلگودیشم کے ایم پیز کے وفد کی اروند کیجروال سے ملاقات۔چندابابو کا خط حوالے کیا

Last updated: جولائی 20, 2018 5:29 شام
8 سال ago
Share
SHARE

تلگودیشم کے ایم پیز کے وفد کی اروند کیجروال سے ملاقات۔چندابابو کا خط حوالے کیا

نئی دہلی19جولائی : اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کی جانب سے مودی حکومت کے خلا ف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث سے ایک دن قبل تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی ۔تلگودیشم پارلیمانی پارٹی لیڈر وائی سوجنا چودھری کی قیادت میں اس وفد نے کیجروال سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کا ایک خط ان کے حوالے کیا جس میں آندھراپردیش کے لئے تلگودیشم کے مطالبات کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔کیجروال سے تلگودیشم کے وفد نے تفصیلی طورپر بات کی ۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیرو تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری نے کہاکہ اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اے پی حکومت کی جدوجہد سے بھی کیجروال کو واقف کروایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق کو سلب کر رہی ہے۔اے پی ایک الگ صورتحال سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیجروال نے تلگودیشم کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اس وفد نے مرکز کی جانب سے اے پی تنظیم نو قانو ن کے وعدوں کی خلاف ورزی پر ایک کتاب ’’ اے پی تنظیم نو قانون اور یقین دہانیاں۔
وعدہ خلافی کی داستان‘‘ بھی کیجروال کے حوالے کی ۔ اس کتاب میں اے پی کے ساتھ مرکز کی ناانصافیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تلگو،انگریزی ، ہندی ، تمل ، اردو ،مراٹھی اورکنٹر ازبان میں طبع کی گئی ہے۔تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ریاستوں کے ایم پیز سے مل کر ان کو یہ کتاب حوالے کر رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی نے جمعہ کو ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے مباحث میں جملہ 18امور زیر بحث لانے کافیصلہ کیا ہے۔ان پر دس امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اے پی سے مرکز کی شدیدناانصافی،ریاست کوخصوصی درجہ،پولاورم پروجیکٹ ،امراوتی کی تعمیر، کڑپہ اسٹیل پلانٹ،پسماندہ اضلاع کے لئے فنڈس اور دیگر امور پرتفصیلی طورپر تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ بحث کریں گے۔

اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کا معاندانہ رویہ برقرار ہے ، اسی لئے تلگودیشم پارٹی نے اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔انہوں نے اس تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ اسی دوران ڈی ایم کے پارٹی کے کارگزار صدر اسٹالن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ،ڈی ایم کے پارٹی،تلگودیشم کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گی،انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے سے بھی خواہش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اس تحریک کی حمایت کرے۔
یواین آئی.

You Might Also Like

سرینگرجموں شاہراہ اور دیگر اہم سڑکوں پر برفباری کے بعد ٹریفک کی بحالی کی بھرپور کوششیں جاری
عید میلادالنبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
مٹن اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت
ویڈیو: محکمہ سریکلچر کے ملازمین کا احتجاج جاری
یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article لوک سبھا میں اپوزیشن نے جینت سنہا کو بولنے سے روکا
Next Article کانگریس کا سرکار پر ایم ایس پی کے نام پر ڈھونگ کر نے کا الزام

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترین

سہراب الدین فرضی انکاونٹر معاملہ: دو گواہوں کا اپنے بیان سے انحراف

By
8 سال ago
کشمیر میں مودی کی تقریرسے کوئی مثبت اثر پیدا نہیں ہوا: سوزؔ
حول تیزاب حملہ: سرینگر کی عدالت نے ملزم کوعمر قید کی سزا سنائی ، 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لکھن پور سرحد پر 90 لوگوں کو حراست میں لیا گیا
ڈوڈہ میں اراضی تنازعہ کو لیکر مبینہ طور چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?