تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پربدھ کے روز ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

یو این آئی

Share This Article