باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
  • About Us
  • Contact Us
  • Our Team
  • Privacy Policy
  • Terms of Service
پیر, جولائی 27, 2026
E-Paper
Ultimate Blogging Championship
Language
  • 🇺🇸 English
  • 🇮🇳 Hindi
  • 🇵🇰 Urdu
  • 🇧🇩 Bengali
  • 🇮🇳 Punjabi
  • 🇮🇳 Gujarati
  • 🇮🇳 Marathi
  • 🇮🇳 Tamil
  • 🇮🇳 Telugu
  • 🇮🇳 Kannada
  • 🇮🇳 Malayalam
  • 🇮🇳 Odia
  • 🇱🇰 Sinhala
  • 🇳🇵 Nepali
  • 🇪🇸 Spanish
  • 🇫🇷 French
  • 🇩🇪 German
  • 🇸🇦 Arabic
  • 🇷🇺 Russian
  • 🇨🇳 Chinese
  • 🇯🇵 Japanese
  • 🇰🇷 Korean
  • 🇻🇳 Vietnamese
  • 🇹🇭 Thai
  • 🇮🇩 Indonesian
  • 🇲🇾 Malay
  • 🇵🇭 Tagalog
Notification
Seach
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
Reading: بین الاقوامی حقوق انسانی کا دن شبانہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت
Share
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Search
Have an existing account? Sign In
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیر

بین الاقوامی حقوق انسانی کا دن شبانہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت

Last updated: دسمبر 5, 2018 6:16 شام
8 سال ago
Share
SHARE

سرینگر 15 دسمبر/: حریت کانفرنس نے بین الاقوامی حقوق انسانی کے دن کے حوالے سے جموں وکشمیر میں حکمرانوں کی جانب سے شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، مزاحمتی قائدین ، کارکنان اور ہمدردوں کے نقل و حمل پر پہرے بٹھانے، گرفتار کرنے، خانہ نظر بند رکھنے اور گھروں میں شبانہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کس قدر شرم اور افسوس کی بات ہے کہ 10 دسمبر کی آمد سے قبل ہی حکمران طبقہ نے اپنے انسانیت سوز مظالم ، جبر و استبداد ، سرکاری چیرہ دستیوں، ہراسانیوں اور ریاستی دہشت گردی کی اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو چھپانے کیلئے یہاں کی مزاحمتی قیادت ، کارکنوں اور حریت پسند نواجوانوں کو چن چن کر گرفتار کرکے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے تاکہ ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے عبارت انتقام گیرانہ کارروائیوں سے بھارت سمیت بین الاقوامی برادری کو گمراہ کیا جاسکے ۔بیان میں کہا گیا کہ حریت چیرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سمیت بزرگ مزاحمتی رہنما جناب سید علی شاہ گیلانی ، جناب یاسین ملک ، جناب محمد اشرف صحرائی اور دیگر درجنوں حریت پسند رہنماؤں کو مسلسل خانہ و تھانہ نظر بند رکھ کر ان کی پر امن سیاسی سرگرمیوں پر پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔بیان میں عوامی مجلس عمل اور حریت رہنماؤں میں مشتاق احمد صوفی ، فاروق احمد سوداگر اور دیگر سرگرم کارکنوں کے گھروں میں پولیس اور فورسز کے شبانہ چھاپوں اورگھر والوں کی ہراسانیوں کیخلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب تاجر انجمنوں سے وابستہ رہنماؤں جن میں محمد یاسین خان اور ان کے40 تاجر رفقاء بھی شامل ہیں کو پر امن احتجاجی پروگرام میں شرکت کی وجہ سے گرفتار کرکے ان سب کومقامی تھانے میں مقید کرنے سے گریز نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ21ویں صدی جو کمپیوٹر ایج اور تیز ترمواصلاتی نظام کا دور ہے حکومت ہند زیادہ دیر تک کشمیری عوام کے تئیں روا رکھی گئی بربریت ، جارحیت اور سفاکیت کو چھپانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتی۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کے بڑھتے ہوئے گراف کے حوالے سے انسانی حقوق کی معتبر اور مستند تنظیمیں اور مہذب اقوام و ممالک پوری طرح باخبر ہیں اور حکومت ہند سے نہتے مظلوم اور محکوم کشمیریوں پر انسانی سوز مظالم کو رکوانے کیلئے آئے روز دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے

سپریم کورٹ نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025پر روک لگانے سے کیا انکار
مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس
منوج سنہا نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چھٹے ایڈیشن کا با قاعدہ افتتاح کیا
جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر:کرائم برانچ کشمیر
عمر عبداللہ کا کولگام انکاؤنٹر میں قربانی دینے والے دو فوجی جوانوں کو خراج عقیدت
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے ‘‘پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا
Next Article کثیرمنزلہ شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنے کا رجحان بے ہنگم طریقے سے جاری ، سرکار خواب غفلت میں

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

ویڈیو:پٹھان پورہ بڈگام میں شبانہ مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار

By
6 سال ago
الیکشن سے پہلے بنگلورو میں ملے 10 ہزار فرضی ووٹر کارڈز، الیکشن کمیشن نے دیا جانچ کا حکم
ریت بجری نکالنے اورکان کنی کے کام پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے/کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی
چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں دودھ اور مٹن کی پیداوار کو بڑھانے پر زور دیا
سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں قطح جیسی صورتحال
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?