باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: بیرون ممالک میں ہند پاک ٹریک ٹو ڈائیلاگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں / وکرم مسری
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بھارتتازہ ترینملٹی میڈیا

بیرون ممالک میں ہند پاک ٹریک ٹو ڈائیلاگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں / وکرم مسری

Last updated: جون 29, 2026 6:07 شام
4 ہفتے ago
Share
SHARE

حکومت ہند کا بیرون ملک منعقد ہونے والے بھارت پاکستان ٹریک ٹو ڈائیلاگ یا غیر سرکاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی حکومت ان سرگرمیوں کو کوئی سرکاری حیثیت دیتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ ترجمان اور خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا ان غیر سرکاری ملاقاتوں یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سیشلز کے شہر وکٹوریہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزرات خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا جن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے کولمبو میں ایک علاقائی سلامتی کانفرنس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے سابق سفارت کاروں، ریٹائرڈ فوجی افسران، سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ٹریک ٹو مذاکرات میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس نوعیت کے درجنوں غیر سرکاری پروگرام مختلف موضوعات پر منعقد ہوتے رہتے ہیں اور ان میں کوئی نئی یا غیر معمولی بات نہیں ہے۔

ان کے مطابق یہ مکمل طور پر نجی اداروں کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیاں ہیں جن کا کسی بھی حکومت سے کوئی سرکاری تعلق نہیں ہوتا۔وکرم مسری نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے نہ تو ان اجلاسوں میں کوئی سرکاری نمائندہ شریک ہوتا ہے، نہ ہی حکومت ان کی سرپرستی کرتی ہے یا کسی بھی طرح کی معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت سے تعلق رکھنے والے کوئی ریٹائرڈ سفارت کار، سابق فوجی افسران یا سول سوسائٹی کے افراد ان پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں تو وہ صرف اپنی ذاتی حیثیت میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی آراءان کی اپنی ذاتی رائے ہوتی ہے۔ انہیں کسی صورت حکومتِ ہند کا نمائندہ تصور نہیں کیا جا سکتا۔

خارجہ سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ حکومت ہند ایسی سرگرمیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیتی کیونکہ ان کی نظر میں ان اجلاسوں کی کوئی سرکاری اہمیت یا حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر رسمی مذاکرات سے حکومت کی پالیسی یا مو¿قف کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔وکرم مسری نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کے بارے میں وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، تاہم بھارت کے حوالے سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت کا ان غیر سرکاری ملاقاتوں یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

You Might Also Like

کورونا متاثرین میں 85نئے افراد کا اضافہ ، ایک مریض کی کوئی موت ؛ مہلک وائر س سے کشمیر میں1231 جبکہ جموںمیں 725افراد ازجاں،123527شفایاب
ڈاکٹر نثار الحسن کی نوکری 4برس بعد بحال
ڈی ڈی سی انتخابات میں گپکار الائنس کی کامیابی نئی دلی کیلئے چشم کُشا/ نیشنل کانفرنس
سکینہ ایتو جموں و کشمیر کے افراد سے ملنے کے لئے چندی گڑھ اور پنجاب میں دستیاب
کورونا وائرس کی مہاماری کے بیچ ایس او پیز کی صریحاً پامالی ،سرکاری ہدایات صرف کاغذوں پر موجود
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article وادی میں گرمی کی تپش : 35.3ڈگری کے ساتھ سرینگر میں سال رواں کا گرم ترین دن ریکارڈ
Next Article سالانہ امرناتھ یاترا :لیفٹنٹ گورنر کی مقدس گھپا میں ”پرتھم پوجا“

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
Tameel Irshad
بین الاقوامیتازہ ترین

انگلینڈ میں نومولود بچے کو ہوا کورونا وائرس

By
6 سال ago
اننت ناگ میں ٹرین کی زد میں آکر چھتیس گڑھ کا نوجوان لقمہ اجل
تلبیہ کی گونج میں820 حجاج کا پہلا قافلہ مقدس سرزمین کو روانہ‎
کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری، گلمرگ میں پانچ فٹ برف جمع، ہوائی اور زمینی رابط منقطع
مقدس دن کے موقعے پر شہر خاص میں پولیس کی کارروائی پیشے کے لحاظ سے دکاندار کی گرفتاری عمل میں لائی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?