باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: بجبہاڑہ جھڑپ میں جاں بحق لشکر کا ضلع کمانڈر پلوامہ آبائی علاقے میں سپرد خاک
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیر

بجبہاڑہ جھڑپ میں جاں بحق لشکر کا ضلع کمانڈر پلوامہ آبائی علاقے میں سپرد خاک

Last updated: نومبر 24, 2018 5:46 شام
8 سال ago
Share
SHARE

سات مرتبہ نماز جنازہ ادا ، ہڑتال اور بندشوں کے بیچ تجہیز و تکفین میں سروں کا سیلاب اُمڈ آیا

سرینگر/24نومبر/سی این آئی/ سات مرتبہ نمازجنازوں کی ادائیگی اور مکمل ہڑتال کے بیچ بجبہاڑہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے پلوامہ کے لشکر کمانڈر کو سنیچروار کی صبح اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کے بیچ آبائی علاقے میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔سی این آئی کے مطابق شالہ گنڈ بجبہاڑہ اننت ناگ میں جمعہ کی اعلیٰ صبح خونین معرکہ آرائی کے دوران 6مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت آزاد ملک عرف دادا ساکنہ آرونی ،باسط احمد میر ساکنہ کھنہ بل اننت ناگ،انیس شفیع ساکنہ تکیہ بل بجبہاڑہ ،عاقب احمد ساکنہ واگہامہ بجبہاڑہ ،فردوس احمد ساکنہ مچھ پونہ پلوامہ اور شاہد احمد ساکنہ کاونی ڈوگری پورہ اونتی پورہ کے طور ہوئی ہے۔ جاں بحق چھ جنگجوئوں میں سے تین اعلیٰ کمانڈر تھے جبکہ چھ جنگجوئوں میں سے پانچ کو جمعہ کی شام ہی آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا تاہم پلوامہ سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر کو سنیچروار کی صبح آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی شام دیر گئے لشکر کمانڈر ،فردوس احمد ساکنہ مچھ پونہ پلوامہ کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی جس دوران کئی مرتبہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ مہلوک جنگجو کو سنیچروار کی صبح سپرد خاک کیا جائے گا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ مکمل ہڑتال کے بیچ پلوامہ کے درجنوں علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے مہلوک جنگجو کے آبائی علاقے کا رخ کیا جس دوران سنیچروار کی صبح قریب 11بجکر 30منٹ پر لشکر کمانڈر کا نماز جنازہ ادا کیا گیا ۔عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر سات مرتبہ نما ز جنازہ ادا کیا گیا ،۔معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو کے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبرے میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران جاں بحق جنگجوئوں کے یاد میں جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے کئی جنگجوئوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جس دوران عسکریت پسندوں کو سلامی بھی دی گئی ۔ تاہم پولیس ذرائع نے اس سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ۔

You Might Also Like

تاج محل کے تحفظ کے لئے سبھی فریقوں سے سپریم کورٹ نے مشورے مانگے
پونچھ میں گولی بارودی کی بھاری کھیپ ضبط
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
پی ٹی آئی قیادت آج ’عمران خان کو بطور وزیراعظم‘ نامزد کرے گی
بلدیاتی انتخابات :ووٹوں کی گنتی شروع
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار
Next Article ویڈیو: ریاست کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں سیول سو سائٹی کی جانب سے سرینگر میں پریس کانفرنس

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

ویڈیو: کشمیری قیادت اور عوام نے ہر طرح کے انتخابات کو کلی طور پر مسترد: میرواعظ

By
8 سال ago
پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، سری نگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند
تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل ؛ مغل روڑ مسلسل دوسرے روز بھی بند ، دونوں شاہرائوںپر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ
سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ
بمنہ میں آگ لگنے سے 5 رہائشی مکانات تباہ، کمسن لڑکا زخمی
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?