بسلیری انٹرنیشنل نے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی)، وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کے اشتراک سے آج چنار بک فیسٹیول 2026 کے موقع پر شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC)، سرینگر میں ماحولیات پر مبنی کثیر لسانی کامک بک “چھوٹا بھیم اینڈ ودیا – بگ گرین مشن” کی باضابطہ رونمائی کی۔یہ کامک بک بسلیری انٹرنیشنل کے فلیگ شپ اقدام “بوٹلز فار چینج” کا حصہ ہے، جس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کی ری سائیکلنگ اور ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ کامک بک 48 زبانوں میں شائع کی گئی ہے، جن میں بھارت کی تمام 22 شیڈولڈ زبانیں بھی شامل ہیں، تاکہ بچوں میں ماحول کے تحفظ اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کا شعور پیدا کیا جا سکے۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف اسکولوں میں اس کامک بک کی 20 ہزار انگریزی اور اردو کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کی رونق میں کئی معزز شخصیات نے اضافہ کیا، جن میں ڈاکٹر امت وانچو، چیف کنوینر، چنار بک فیسٹیول 2026؛ شری وسیم راجا (جے کے اے ایس)، جوائنٹ ڈائریکٹر، محکمہ? سیاحت، جموں و کشمیر؛ شری پیرزادہ فاروق احمد شاہ، رکنِ قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے)، گلمرگ؛ شری انشول گرگ (آئی اے ایس)، ڈویڑنل کمشنر، کشمیر؛ محترمہ شوبھا کپور، سینئر لیڈ، پارٹنرشپس اینڈ کمیونیکیشنز؛ اور مسٹر کے. گنیش، ڈائریکٹر، سسٹینیبلٹی اینڈ کارپوریٹ افیئرز، بسلری انٹرنیشنل، بطورِ معزز مہمان شریک ہوئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر اینجلو جارج، سی ای او، بسلیری انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہا:بسلیری میں ہمارا یقین ہے کہ ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد نئی نسل کی درست رہنمائی سے رکھی جا سکتی ہے۔ نیشنل بک ٹرسٹ کے اشتراک سے ہماری ‘بسلیری گرینر پرامِس’ مہم کے تحت ہم کہانیوں کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے بچوں میں ماحولیات سے متعلق ذمہ داری کا شعور اجاگر کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ‘چھوٹا بھیم اینڈ ودیا – بگ گرین مشن’ بچوں کو روزمرہ زندگی میں ایسے آسان اقدامات اپنانے کی ترغیب دے گی جو ماحول کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کریں۔”مسٹر یووراج ملک، ڈائریکٹر، نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا نے کہا:“کامک بکس بچوں تک مثبت پیغام پہنچانے کا ایک مو ¿ثر ذریعہ ہیں۔ ‘چھوٹا بھیم اینڈ ودیا – بگ گرین مشن’ مقبول کرداروں کے ذریعے بچوں کو ماحول دوست عادات اپنانے اور یہ سمجھنے کی ترغیب دیتی ہے کہ ان کے روزمرہ کے چھوٹے اقدامات بھی بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں
